خیبر پختونخوا میں تیل اور گیس کے  ذخائر دریافت،اوجی ڈی سی ایل

  خیبر پختونخوا میں تیل اور گیس کے  ذخائر دریافت،اوجی ڈی سی ایل

  

 کراچی(آئی این پی) اوجی ڈی سی ایل نے صوبہ خیبر پختونخوا میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کرلئے، کمپنی یومیہ11.361 ملین اسٹینڈرڈ مکعب فٹ گیس،895 بیرل خام تیل فراہم کرے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو تیل وگیس کی تلاش کے سلسلے میں ایک اور بڑی کامیابی مل گئی، اوجی ڈی سی ایل نے ولی بلاک صوبہ خیبر پختونخوا میں ولی نمبر 1میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کرلئے۔اوجی ڈی سی ایل کے اس کنوں کی گہرائی 4727 میٹر ہے، کمپنی یومیہ 11.361 ملین اسٹینڈرڈمکعب فٹ گیس اور 895 بیرل خام تیل فراہم کرے گی، کمپنی نے بنوں بیسن کے جنوبی مغربی حصے پر ہائیڈرو کاربن کی تلاش کو مزید بڑھا دیا ہے۔

  ذخائر دریافت 

مزید :

صفحہ اول -