پہلی بار اپوزیشن کو سرکاری ٹی وی پر برابر کوریج مل رہی ہے،فیصل جاوید 

پہلی بار اپوزیشن کو سرکاری ٹی وی پر برابر کوریج مل رہی ہے،فیصل جاوید 

  

    اسلام آباد(آن لائن) قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کمیٹی کو بتایا کہ ہماری حکومت میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ اپوزیشن کو سرکاری ٹی وی پر برابر کوریج دی جا رہی ہے گزشتہ دنوں پاکستان ٹیلی ویژن نے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی تقریر براہ  راست دکھائی جس پر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ نوازشریف کی تقریر بھی دکھائیں تو اس موقع پر سینیٹر عون عباس پبی نے کہا ایک تقریر ہضم نہیں ہو رہی کہیں ایسا نہ ہو کہ ہاضمہ خراب ہو جائے جس پر کمیٹی میں قہقہے لگ گئے۔ 

فیصل جاوید

مزید :

صفحہ اول -