ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کاعلی زیدی کو نوٹس 

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کاعلی زیدی کو نوٹس 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کنٹونمنٹ انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن حرکت میں آگیا۔الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی اور بلال غفار کوالیکشن مہم سے روک دیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے بیان کے مطابق دونوں ارکان 8 ستمبر کوالیکشن مہم کیلیے جارہے ہیں، ارکان اسمبلی کا بلدیاتی انتخابی مہم چلانا قواعد کی خلاف ورزی ہے، فردوس شمیم اوربلال غفارمہم میں گئے تو کارروائی ہوگی۔الیکشن کمیشن نے وزیربحری امورعلی حیدر زیدی کوبھی شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر پرالزام ہے کہ انہوں نے ذاتی فنڈز سے انتخابی مہم چلائی، علی زیدی دو یوم کے اندرجواب داخل کرائیں۔واضح رہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کا معرکہ 12 ستمبر کو ہونے جارہا ہے، بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیاد پر ہورہے ہیں، جس کے باعث خاصی گہما گہمی پائی جاتی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -