پولیس نے شہرقائدکے علاقے کورنگی سے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا

پولیس نے شہرقائدکے علاقے کورنگی سے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے شہرقائدکے علاقے کورنگی سے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا جبکہ ابو الحسن اصفہانی روڈ پر ڈاکوؤں نے11شہریوں کو لوٹ لیا مزاحمت پر نوجوان کو گولی ماردی۔تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح زمان ٹاؤن پولیس نے ٹارگٹ کلر اسد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا پولیس کے مطابق ملزم نشانے باز ہے اس نے ایک ہفتے قبل نوجوان کاشف کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا تھا ملزم اجرتی قاتل ہے ملزم سے برآمد ہونیوالے اسلحے کو فارنزک کے لئے لیب بھجوادیا ہے۔ادھرمنگل کی صبح ابو الحسن اصفہانی روڈ پرشہزاد ہوٹل کے قریب تین موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے یکے بعد دیگرے 11شہریوں کو لوٹ لیا اور مزاحمت پر نوجوان ندیم کو کو گولی مار کر زخمی کردیا

مزید :

صفحہ آخر -