سکھر: مسلح ملزمان کی فائرنگ سے میاں بیوی سمیت 3افرادزخمی

سکھر: مسلح ملزمان کی فائرنگ سے میاں بیوی سمیت 3افرادزخمی

  

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکھرمیں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر مسلح افراد کی فائرنگ،میاں بیوی سمیت تین افرادزخمی،جوڑا عدالت سے واپس جارہا تھا، تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے ہائیکورٹ روڈ پر مسلح افراد نے پسند کی شادی کرکے عدالت میں تحفظ کے لیے درخواست دائر کرنے کے بعد واپس جانے والے جوڑے جبار میرانی اور سیما چانڈیو پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس لے نتیجے میں جبار میرانی اور سیما چانڈیو سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر مقامی اسپتال لے جایا گیا مسلح ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں دوسری جانب جوڑے پر حملے کے بعد عدالت عالیہ نے پولیس کو زخمی جوڑے کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیاہے واضح رہے کہ جبار میرانی جن کا تعلق سکھر اور خاتوں سیما چانڈیو کا تعلق کراچی سے ہے نے گذشتہ دنوں گھر سے فرار ہوکر پسند کی شادی کی تھی اور آج اپنے تحفظ کے لیے عدالت عالیہ میں پٹیشن دائر کی تھی۔

مزید :

صفحہ آخر -