ملک کی ترقی کیلئے نوجوان اپنا  کردار ادا کریں،فیصل بلوچ

ملک کی ترقی کیلئے نوجوان اپنا  کردار ادا کریں،فیصل بلوچ

  

کراچی (پ ر)پاکستان کے دفاع کے لیئے کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اب ملک کی سلامتی میں نوجوانوں کو آگے آکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا پاکستان کا دفاع ہم ہر شعبے کو ترقی دے کر کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار آواز خلق فانڈیشن کے بانی صدر فیصل علی بلوچ نے پاکستان پیٹریاٹک یوتھ ضلع کورنگی کی جانب سے 6 ستمبر یوم دفاع پر وحید مراد ہاس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر الشریف فانڈیشن کے چیئرمین پرویز آرائیں این پی سی آئی ایچ  کے ڈویژنل صدر عمیر سلیم،نوید سلیم نے کہا 6 ستمبر کو قربانیاں دے کر وطن کی حفاظت کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ضلع کورنگی پیٹریاٹک یوتھ و آواز خلق فانڈیشن کے صدر راشد خان نے عظم کا ارادہ کیا ہم سب مل کر اتحاد کے ساتھ کام کریں گے اور ملک کے دفاع کو ہر محاذ پر مضبوط کریں گے آخر میں افواج پاکستان ملک و عوام کے لیئے دعا کی گئی کارکنان و عوام نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔

مزید :

صفحہ آخر -