ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے یونس ٹیکسٹائل ملز کیSAP سے شراکت داری
کراچی(پ ر) پاکستان کے سب سے بڑے برآمد کنندہ اور گھریلو ٹیکسٹائل مصنوعات کے عالمی شہرت یافتہ سپلائر یونس ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ نے ملٹی نیشنل سافٹ ویئر کارپوریشن SAP کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ ہر طرح کے حجم کے حامل کاروباروں میں مہارت رکھنے والے مربوط ERP سسٹم SAPکےS/4 HANAکے ذریعے اپنے کاروبار کو ڈیجیٹل کیا جا سکے۔بستر کی مصنوعات کی ایک وسیع صف کی اینڈ ٹو اینڈ پیداوار کا انتظام کرنے والی ایک عمودی طور پر مربوط کمپنی کے طور پر یونس ٹیکسٹائل ملز لمیٹیڈ کو درپیش سب سے بڑا کاروباری چیلنج مختلف پروسیس مینجمنٹ رہا ہے جس میں حقائق کا کوئی ذریعہ نہیں اور نہ ہی ریئل ٹائم انوینٹری کو دیکھا جا سکتا تھا۔ان مسائل کا مقابلہ کرنے کے لیے کمپنی اب SAP کے انتہائی مؤثر ERP سسٹم کو نصب کرنے کے لیے تیار ہے جو باآسانی بیچ تک رسائی میں مدد کرتا ہے