اینٹی کرپشن پولیس کی کارروائی  جعلی ڈی ایس پی گرفتار

اینٹی کرپشن پولیس کی کارروائی  جعلی ڈی ایس پی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اینٹی کرپشن پولیس کی کارروائی،جعلی ڈی ایس پی گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن سکھر کے ڈپٹی ڈائریکٹر منیر احمد کھوڑو نیایک اطلاع پر سکھر کے نواحی علاقے ببرلو میں کاروائی کرتے ہوئے خود کو اینٹی کرپشن کا ڈی ایس پی ظاہر کرکے شہریوں کو بلیک میل کرنے والے افسر وارث علی بھٹو کو گرفتار کرلیا ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سکھر منیر احمد کھوڑو نے بتایاکہ ملزم ایک عرصے سے شہریوں کو بلیک میل کرتا آرہاتھا اور کاروائی سے قبل بھی اس نے ایک شہری کو جھوٹے مقدمے میں گرفتاری سے بچانے کے لیے 30لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا شہری کی شکایت پر ہم نے کاروائی کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا گیاہے جس کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -