کراچی میں اسٹریٹ کرائم بے قابو، وارداتوں میں ریکارڈاضافہ

کراچی میں اسٹریٹ کرائم بے قابو، وارداتوں میں ریکارڈاضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز پھر بے قابو ہو گئے۔ رواں سال کے 8 مہینوں میں اسٹریٹ کرائم کی 50 ہزار  وارداتیں رپورٹ کی گئیں.گزشتہ سال کی نسبت رواں برس اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں 35فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔ سی پی ایل سی کے مطابق پچھلے سال کے آٹھ ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی 37ہزار 97وارداتیں  ہوئی تھیں۔پولیس حکام کے مطابق کراچی کی سڑکوں پر  آٹھ ماہ  میں لوٹ مار کے دوران 54 افراد قتل کر دئیے گئے۔ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 458افراد کو زخمی بھی کیا گیا۔جنوری سے اگست  کے دوران کراچی والے34ہزار181 موٹرسائیکلوں سے محروم کر دئیے گئے۔ شہریوں کی  12سو 68 گاڑیاں بھی چوری اور چھین لی گئیں۔رواں سال موبائل فونز چھیننے کی وارداتیں بھی 14 ہزار 578تک جا پہنچیں ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -