17سال سے زائد عمر طلبہ کا ویکسی نیشن کے بغیر داخلہ ممنوع قرار 

17سال سے زائد عمر طلبہ کا ویکسی نیشن کے بغیر داخلہ ممنوع قرار 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ میں 17 سال اور زائد عمر کے طلبہ ویکسین لگوائے بغیر کالج میں داخل نہیں ہوسکتے۔محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق 17 سال یا اس سے زائد عمر کے طلبہ پر ویکسین نہ لگانے کی صورت میں تعلیم کے دروازے بند ہوں گے۔ جس کے لیے نوٹیفیکنش بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفیکنش کے مطابق بغیر ویکسینیشن کے طلبا کو کالجوں میں داخلہ نہیں دیا جائے گا، طلبا نا کلاسز لے سکیں گے نا امتحانات دے سکیں گے۔بنا ویکسین کے طلبا پریکٹیکل میں بھی شرکت نہیں کرسکتے۔نو ٹی فکشن ریجنل ڈائریکٹرکالجز کراچی حافظ عبدالباری اندڑ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -