بھار ت کو افغانیوں کے حقوق پر اظہار تشویش، کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا ہے: محبوبہ مفتی

بھار ت کو افغانیوں کے حقوق پر اظہار تشویش، کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 سرینگر(این این آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں سابق وزیر اعلیٰ اور جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ قابض انتظامیہ نے انہیں گزشتہ روز گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں دانستہ طورپر کشمیریوں کے حق سلب کرنے پر بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت افغان لوگوں کے حقوق کیلئے توتشویش کا اظہار کررہی ہے لیکن وہ دانستہ طورپر کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھ ر ہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ انہیں گزشتہ روز گھر میں نظربند کردیاگیا ہے کیونکہ انتظامیہ کے مطابق مقبوضہ علاقے کی صورتحال ابتر ہے جس سے جموں وکشمیر کی صورتحال کے معمول پر ہونے کے مودی حکومت کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے۔
محبوبہ مفتی

مزید :

صفحہ آخر -