پاکستان میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 11لاکھ 90ہزار سے تجاوز، مجموعی اموات کتنی ہوگئیں؟ جانئے

پاکستان میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 11لاکھ 90ہزار سے تجاوز، مجموعی ...
پاکستان میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 11لاکھ 90ہزار سے تجاوز، مجموعی اموات کتنی ہوگئیں؟ جانئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائر س کے سبب مزید 83افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعداد26 ہزار 413ہو گئی ہے جبکہ  تین ہزار902نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 90 ہزار 136 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن (این سی او سی )کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 60 ہزار 537 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6.44 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعدادچار لاکھ 40 ہزار 164، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 65 ہزار 980، پنجاب میں چار لاکھ چھ ہزار 960، اسلام آباد میں ایک لاکھ ایک ہزار 550، بلوچستان میں 32 ہزار 456، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 942 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 84ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق وبا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 118 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں سات ہزار30 ،خیبرپختونخوا پانچ ہزار 155، اسلام آباد 877، گلگت بلتستان 179، بلوچستان میں 342 اور آزاد کشمیر میں 712 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -کورونا وائرس -