جڑواں شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار، مزید کن شہروں میں باد ل برسنے کا امکان ہے؟ جانئے

جڑواں شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار، مزید کن شہروں میں باد ل برسنے کا امکان ...
جڑواں شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار، مزید کن شہروں میں باد ل برسنے کا امکان ہے؟ جانئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارلحکومت اور راولپنڈی میں بارش سے گرمی کا زو ر ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا ۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش کی پیشگوئی کردی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کاسپیل شروع ہوگیاہے جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد میں بادل کھل کر برسے، اٹک، جہلم اور داود خیل میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔

 موسم کا حال بتانے والوں نے لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش کی پیشگوئی کر دی جبکہ سندھ میں کراچی، حیدر آباد اور دیگر علاقوں میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں صوبے کے اکثرعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

مزید :

قومی -