ملک بھرمیں’ یوم بحریہ‘ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھرمیں’ یوم بحریہ‘ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
ملک بھرمیں’ یوم بحریہ‘ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان بھر میں آج یوم بحریہ ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے،1965 کی جنگ میں بری اورفضائی افواج نے دفاع وطن کا فریضہ بھرپور طریقے سے انجام دیا لیکن آٹھ ستمبر کا دن پاک بحریہ کے نام رہا۔

طیارہ بردارجہاز نہ ہونے کے باوجود پاک بحریہ نے بھی اس جنگ میں بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی نئی تاریخ رقم کی، پاکستان کی واحد آبدوز’غازی‘ نے اپنے نام کی لاج رکھی اورغازی رہ کر وہ کارنامہ انجام دیا کہ دنیا اس پر حیران ہوئی۔

غازی آبدوز نے تن تنہا بھارتی بیڑے کو عالمی سمندر میں پیش قدمی سے روکے رکھا معرکہ ”دوارکا“میں پا ک بحریہ کے جہازوں نے کموڈور ایس ایم انور کی زیر قیادت دشمن کے چھکے چھڑا دیے، سات اور آٹھ ستمبر کی درمیانی شب کیے گئے حملوں سے دشمن کے اوسان خطا ہوگئے۔

یہی وجہ ہے کہ بھارت آج تک 1965 کی جنگ کے بعد بحری محاذ پر کسی کارروائی کی جرأت نہ کرسکا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -