نالہ لئی میں پانی کی سطح نارمل ہے ، ترجمان واسا

نالہ لئی میں پانی کی سطح نارمل ہے ، ترجمان واسا
نالہ لئی میں پانی کی سطح نارمل ہے ، ترجمان واسا

  

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارشیں برس رہی ہیں ، ترجمان واسا کے مطابق ابھی تک نالہ لئی میں پانی کی سطح نارمل ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترجمان واسا نے بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر اب تک پچاس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے ، چکلالہ میں سب سے زیادہ 77 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

ترجمان واسا نے بتایا کہ پی ڈی ایم ڈی میں 56، شمس آباد میں 45، سید پور میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔

مزید :

ماحولیات -