لاہور میں میٹرو بس سروس بحال ہوگئی، روٹ پر کتنی نئی بسیں چلیں گی؟جانئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی دارلحکومت میںسٹاف کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد میٹر وبس سروس بحال ہوگئی۔ انتظامیہ کے مطابق شاہدرہ سے گجومتہ میٹرو بس سٹیشن کے روٹ پر 50 نئی بسیں چلیں گی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور میٹرو بس سروس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئی بسوں میں خواتین اور مردوں کی الگ نشستوں کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ خصوصی افراد کے بیٹھنے کا بھی خصوصی انتظام ہے اوربسوں میں جرائم کی روک تھام کے لیے خصوصی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق نئی بسوں میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیے ڈس انفیکٹ سسٹم بھی موجود ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے ڈرائیورز کی ہڑتال کے باعث میٹرو بس سروس بند تھی۔