فتح اللہ گولن سے تعلقات کے الزام میں ترکی میں مزید 214 فوجی گرفتار کر لئے گئے 

فتح اللہ گولن سے تعلقات کے الزام میں ترکی میں مزید 214 فوجی گرفتار کر لئے گئے 
فتح اللہ گولن سے تعلقات کے الزام میں ترکی میں مزید 214 فوجی گرفتار کر لئے گئے 

  

انقرہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکی میں گرفتاریوں کی نئی لہر میں مزید 214 فوجی زیر حراست لے لئے گئے ،  ان تمام فوجیوں کو امریکہ میں مقیم عالم دین فتح اللہ گولن سے تعلق رکھنےپر گرفتار کیا گیا ہے ۔

العربیہ کے مطابق  گزشتہ روز ترک حکام نے ملک کے 41 صوبوں م سے 214 فوجیوں کو گرفتار کیا  جبکہ 145 دیگر کو بغاوت کی کوشش کے بعد بر طرف کیا ۔گرفتار ہونے والوں میں ایک کرنل ، ایک لیفٹیننٹ کرنل ، 7 کپتان، 7 لیفٹیننٹ ، 41 نان کمیشنڈ افسران بھی شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ 15 جولائی 2016 کو ترکی میں ناکام بغاوت کی گئی تھی   جس کے بعد ترک حکام نے 19 نومبر 2019 سے از میر پبلک پراسیکیوٹر آفس کی تحقیقات کے دوران دو ہزار 996 فوجیوں کو گرفتار کیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -