روہڑی کے قریب مسافر ٹرین زکریا ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں 

روہڑی کے قریب مسافر ٹرین زکریا ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں 
روہڑی کے قریب مسافر ٹرین زکریا ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں 

  

روہڑی (ڈیلی پاکستان آن لائن )روہڑی کے قریب زکریا ایکسپریس کی 2 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔

 نجی ٹی وی جیونیوز نے ریلوے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ رفتار کم ہونے کے باعث بوگیاں الٹنے سے محفوظ رہیں تاہم ریل میں بیٹھے مسافرخوفزدہ ہو گئے۔ریلوے ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے کے باعث ریلوے اپ ٹریک بند کردیا گیا تھاجسے 4 گھنٹے بعد بحال کر دیا گیا۔ریلوے ٹریک کی بحالی کے بعد ٹرینوں کو منزل کی جانب روانہ کردیاگیا ہے۔

مزید :

قومی -