شعیب ملک ٹی ٹوینٹی سکواڈ سے باہر لیکن اہلیہ ثانیہ مرزا کہاں ہیں ؟ نہایت خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی 

شعیب ملک ٹی ٹوینٹی سکواڈ سے باہر لیکن اہلیہ ثانیہ مرزا کہاں ہیں ؟ نہایت ...
شعیب ملک ٹی ٹوینٹی سکواڈ سے باہر لیکن اہلیہ ثانیہ مرزا کہاں ہیں ؟ نہایت خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی 

  

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا اکثراوقات سوشل میڈیا پر اپنی مصروفیات اور تجربات سے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں تاہم اب انہوں نے اپنی نہایت خوبصورت تصویر اور بیٹے کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے دھوم مچا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے ساحل سمندر پر بیٹھے ہوئے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں انہوں نے میرون رنگ کا ٹراوزر اور اپر پہن رکھا ہے جبکہ ان کے ہلکے بھورے بال کندھے پر گر رہے ہیں اور انہوں نے اپنا ایک ہاتھ گال پر رکھا ہواہے ۔اس کے ساتھ ساتھ سمندر کے کنارے پر پڑے پتھر اور پیچھے بلندوبانگ عمارتوں پر جگمگاتی روشنائیاں ماحول کو چار چاند لگا رہی ہیں ۔ثانیہ مرزا نے اپنی تصویر کے ساتھ یہ بھی بتایا کہ وہ اس وقت نیویارک کے علاقے بروکلین میں موجود ہیں ۔ثانیہ مرزا کی تصویر پر فریال مخدوم نے بھی اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ” یہ میرا آبائی علاقہ ہے “ ۔

اس کے علاوہ ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے ” اذہان مرزا ملک “ کے ساتھ ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ اپنے صاحبزاد ے کے ساتھ گیم کھیلتی دکھائی دیتی ہیں جس میں ننھا کھلاڑی جانوروں کی تصویر دیکھ کر ان کے نام بتانے کی کوشش کر رہاہے ۔

مزید :

کھیل -