رکشہ سوار خاتون کو ہراساں کرنے کا کیس، متاثرہ خاتون نے 4ملزمان کو شناخت کرلیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی دارالحکومت میں چنگ چی رکشے پر سوارخاتون کو ہراساں کرنے کے کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔ متاثرہ خاتون نے واقعے میںملوث چار ملزمان کوشناخت کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق جو ڈیشل مجسٹریٹ کامران ظفر نے شناخت پریڈ کا عمل مکمل کرایا جبکہ متاثرہ خاتون نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں عثمان ، عرفان، عبدالرحمان وار ساجد نامی چاروں ملزمان کو شناخت کیا ۔
واضح رہے کہ یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر لاہور میں چنگ چی رکشہ میں بیٹھی لڑکی کے ساتھ بے ہودہ حرکت کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے ہنگامہ برپا ہوگیا تھا۔
یاد رہے کہ پولیس کی جانب سے گرفتار ی میں مدد کے لئے واقعے کے مرکزی ملزم کا خاکہ بھی جاری کیا گیا تھا۔