مصر میں چھ سالہ مغوی بچہ آپریشن کے بعد بازیاب، لیکن اغوا کاروں کا کیا بنا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
قاہرہ(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) پولیس نے مصر کے علاقے اسیوط میں مرکزساحل سلیم کے مقام پرمغوی بچے کوبازیاب کرالیا۔جبکہ بازیابی کیلئے کی جانے والی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک اغوا کار ہلاک اور دو کو گرفتار کرلیا گیااور ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
العریبہاردو کے مطابق مغوی بچے امیر نادی اقلدیوس کے والدین نے بتایا کہ بچے کو اس کے گھر کے سامنے سے اغوا کیا گیاجب انہوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا تو ان پر فائرنگ کی گئی جس پر انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے اغوا کاروں کے خلاف کارروائی کی اور ان کا تعاقب کیا۔
اسیوط سیکیورٹی ڈاریکٹوریٹ نے اطلاع ملتے ہی پورے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیااور تحقیقات سے پتا چلا کہ اغوا کار بھی اسی گاو¿ں سے ہیں جس سے بچے کا تعلق ہے، انہوں نے آبادی سے دور ایک زرعی علاقے میں اپنا ٹھکانہ بنارکھا ہے، کارروائی کے دورا ن پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں ایک اغوا کا ر ہلاک ہوگیا۔
بعدازاں پولیس نے بچے کو اغوا کاروں سے چھڑا کر اس کے والدین کے حوالے کر دیاجبکہ گرفتار کئے جانے والے دو اغوا کاروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔