فیصل آباد کے نواحی علاقے میں 11 افراد کی ایک خاتون کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا ہولناک واقعہ 

فیصل آباد کے نواحی علاقے میں 11 افراد کی ایک خاتون کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی ...
فیصل آباد کے نواحی علاقے میں 11 افراد کی ایک خاتون کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا ہولناک واقعہ 

  

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل آباد کے نواحی علاقے ” ماموں کانجن “ میں گیارہ افراد کی ایک خاتون کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے ۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ماموں کانجن کی رہائشی خاتون قریبی علاقہ سے گھر واپس آ رہی تھی کہ راستے میں موٹر سائیکل پر سوا ر تین افراد نے اسے اغواءکر لیا ۔ تینوں ملزمان خاتون کو زبردستی اٹھا کر قریبی ندی پر لے گئے جہاں وہ باری باری خاتون کی آبرو ریزی کرتے رہے ۔ظلم کی یہ داستان یہاں ختم نہیں ہوئی بلکہ انہوں نے اپنے دوستوں کو بھی فون کر کے بلایا جنہوں نے موقع سے فرار ہونے سے قبل خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔مامو ں کانجن پولیس نے خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -