”بھارت میں چھ لڑکیوں کو برہنہ کر کے پورے گاﺅں میں جلوس کی شکل میں گھمایا گیا تاکہ بارش ہو سکے “افسوسناک واقعہ 

”بھارت میں چھ لڑکیوں کو برہنہ کر کے پورے گاﺅں میں جلوس کی شکل میں گھمایا گیا ...
”بھارت میں چھ لڑکیوں کو برہنہ کر کے پورے گاﺅں میں جلوس کی شکل میں گھمایا گیا تاکہ بارش ہو سکے “افسوسناک واقعہ 

  

مدھیا پردیش(ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں چھ نوجوان لڑکیوں کو برہنہ پورے گاﺅں میں گھمایا جارہاہے جس نے ہر کسی کا سر شرم سے جھکا دیا ہے ، یہ اقدام خشک سالی سے متاثرہ گاﺅں میں بارش کیلئے اٹھایا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں چھ لڑکیوں کو خشک سالی سے متاثرہ گاﺅں ” بندیل خند“ میں بارش کے لیے برہنہ کرکے پورے گاو¿ں کا چکر لگایا گیا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکیوں کے کندھے پر لکڑی رکھی ہوئی تھی جس پر ایک مینڈک کو باندھا گیا تھا۔

مقامی افراد کے مطابق یہ رسم بارش برسانے کے لیے کی جاتی ہے، اس سے بارش برسانے والا بھگوان خوش ہوتا ہے اور پورے علاقے میں بارش ہوتی ہے، لڑکیوں کو ایک جلوس کی شکل میں گھمایا گیا جو گاو¿ں کے ہر گھر کے باہر کچھ دیر کے لیے رکتا تھا۔دوسری جانب ضلع کے ڈپٹی کلیکٹر کے مطابق اس رسم سے لڑکیوں کے والدین بھی خوش تھے اور وہ خود اس میں شریک ہوئے تھے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کوئی شکایت سامنے نہیں آئی اگر کسی نے شکایت درج کرائی تو کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

بین الاقوامی -