شہباز شریف نے پاکستان کا نام ابھرتی ہوئی معیشتوں کی فہرست سے نکلنا افسوسناک قرار دے دیا

 شہباز شریف نے پاکستان کا نام ابھرتی ہوئی معیشتوں کی فہرست سے نکلنا افسوسناک ...
 شہباز شریف نے پاکستان کا نام ابھرتی ہوئی معیشتوں کی فہرست سے نکلنا افسوسناک قرار دے دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے پاکستان کا نام ابھرتی ہوئی معیشتوں کی فہرست سے نکلنے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت سے متعلق عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی تنزلی مصائب کا اعتراف ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مورگن اسٹینلے کیپٹل انٹرنیشنل کی عالمی فہرست میں پاکستان کی تنزلی اچھی خبر نہیں ہے، ایم ایس سی آئی کا پاکستان کو فرنٹیئر مارکیٹس میں شمار کرنا ملکی معاشی بدحالی کا اعلان ہے،پاکستانی معیشت سے متعلق ہمارے خدشات درست نکلے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں پاکستان کو دنیا کی 20 ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شمار کیا گیا تھا لیکن اب ابھرتی معیشتوں کی فہرست سے پاکستان کے نکلنے کا مطلب ہمارے خدشات درست نکلے،وزیر اعظم عمران خان کو عوام خوشحال اور عالمی اداروں کو بدحال نظر آ رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -