سکواڈز کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم میں جنم لینے والے تنازعے پر پی سی بی کا موقف بھی آگیا

سکواڈز کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم میں جنم لینے والے تنازعے پر پی سی بی ...
سکواڈز کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم میں جنم لینے والے تنازعے پر پی سی بی کا موقف بھی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ، انگلینڈ کیخلاف سیریز اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان ہونے کے بعد سے پاکستان کرکٹ ٹیم میں سلیکشن سے متعلق نئے تنازعے نے جنم لیا ہے تاہم اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو  وسیم خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’ہمیں معلوم ہوا ہے کہ قومی ٹیم کے ماحول سے متعلق حقائق کے منافی رپورٹس گردش کر رہی ہیں، آئندہ بین الاقوامی اسائنمنٹس کے لیے  سکواڈ کا اعلان کیا جاچکا ہے اور اس سلسلے میں جو سمت اختیار کی گئی ہے ہمارے کپتان بابر اعظم مکمل طور پر اس کے پیچھے کھڑے ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ   کچھ کھلاڑیوں نے پاکستان کے سابق کپتان اور پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے موجودہ رکن رمیز راجہ کے ساتھ ملاقات کی ہے جو بہت صحت مندانہ اور مثبت رہی، اس ملاقات میں اتفاق کیا گیا ہے کہ ہمیں آئندہ سیریز میں کس طرح کی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔

وسیم خان نے کہا کہ لازم ہے کہ ہم سب مل کر اس اسکواڈ کو مستحکم کریں اور اس کی مکمل حمایت کریں تاکہ اس کی تمام تر توجہ آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ پر مرکوز ہوسکے۔

خیال رہے کہ 6 ستمبر کو  نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان ہونے کے کچھ دیر بعد اچانک مصباح الحق ہیڈ کوچ اور وقار یونس بولنگ کوچ کے عہدے سے دستبردار ہوگئے تھے۔ان کی جگہ ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق عبوری کوچز کے فرائض انجام دیں گے۔ بعد ازاں یہ خبریں سامنے آئیں کہ مصباح الحق نے سلیکشن معاملات میں مشاورت نہ کرنے پر عہدے سے استعفیٰ دیا۔

مزید :

کھیل -