جنرل آفیسر کمانڈنگ 12 ڈویژن میجر جنرل واجد عزیز کا ایم ٹی بی سی باغ آفس کا دورہ، ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا افتتاح

جنرل آفیسر کمانڈنگ 12 ڈویژن میجر جنرل واجد عزیز کا ایم ٹی بی سی باغ آفس کا ...
جنرل آفیسر کمانڈنگ 12 ڈویژن میجر جنرل واجد عزیز کا ایم ٹی بی سی باغ آفس کا دورہ، ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باغ(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنرل آفیسر کمانڈنگ 12 ڈویژن میجر جنرل واجد عزیز  نے ایم ٹی بی سی باغ آفس کا دورہ  کیا اور  نعمان پورہ میں بحریہ فاونڈیشن کے تعاون سے ایم ٹی بی سی کے ذیلی منصوبہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو چیرمین ایم ٹی بی سی محمود الحق، ایڈمرل وایم ڈی بحریہ فاونڈیشن حشام خان، جنرل ریٹایر ڈاکٹر مسعود ملک, بریگیڈیر قمر السلام بھی انکے ہمراہ تھے۔

دورہ کے دوران ایگزیکٹو چیرمین ایم ٹی بی سی محمودالحق اوررجنرل منیجر علی شوکت نے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی پرجیکٹ کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے میجر جنرل واجد عزیز نے کہا کہ مستقبل میں ایم ٹی بی سی اور آرمی سوشل ویلفیر ونگ باہمی اشتراک سے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ٹی بی ایک بہترین ادارہ ہے جو احسن انداز میں کام کر رہا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ایم ٹی بی سی کی تعریف کی اور بیروزگاری کے خاتمہ کے لیے ایم ٹی بی سی کے کردار کو سراہا۔