سویڈن میں پاکستانی سفیر ڈاکٹرظہوراحمد کی سکھ کمیونٹی سے ملاقات، کرتارپور میں ہرقسم کی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی

سویڈن میں پاکستانی سفیر ڈاکٹرظہوراحمد کی سکھ کمیونٹی سے ملاقات، کرتارپور ...
سویڈن میں پاکستانی سفیر ڈاکٹرظہوراحمد کی سکھ کمیونٹی سے ملاقات، کرتارپور میں ہرقسم کی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی

  

  سٹاک ہوم (حافط محمد عمران) سویڈن میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹرظہوراحمد نے سکھ کمیونٹی سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت پاکستان سکھ یاتریوں کو ان کے مقدس مقام کرتار پور کے دورے کے دوران ہر قسم کی سہولیات فراہم کرے گی-

تفصیلات کے مطابق سویڈن و فن لینڈ میں تعینات پاکستا نی سفیر ڈاکٹر ظہوراحمد نے سفارت خانہ کے سربراہ رزاق تھیبو، چیئرمین کشمیر کونسل سویڈن ظفراقبال چوہدری، سویڈش نوجوان سیاست دان عمیرضیا بھٹی ، صحافی کاشف عزیز بھٹہ اورحسین ندیم بٹ کے ہمراہ سٹاک ہوم میں واقع گوردوارہ سنگت صاحب کا دورہ کیا- دورے کے دوران سویڈن میں مقیم سکھ کمیونٹی کو حکومت پاکستان کی جانب سے کرتار پورراہداری پر بنائی گئی ایک مختصر دستاویزی فلم بھی دیکھائی گئی جس کو سکھ کمیونٹی نے خوب سراہا-

اس موقع پر پاکستانی سفیرڈاکٹر ظہوراحمد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان  بابا گرو نانک کے امن، بھائی چارے اور رواداری کے پیغام پر یقین رکھتا ہے، پاکستان دنیا بھر میں بسنے والے ہر سکھ یاتری کو پاکستان آ کر اپنے مقدس مقام بابا گرو نانک کی آخری آرام گاہ کی زیارت کرنے کی دعوت دیتا ہے-  بابا گرو نانک کے مقدس مقام کی زیارت کرنے کے لئے آنے والے ہرسکھ یاتری کوحکومت پاکستان ہر قسم کی سہولت فراہم کرئے گا-

تقریب کے احتتام پرپاکستانی سفیر ڈاکٹرظہوراحمد نےگرونانک کے جنم مقام ننکانہ صاحب کی ایک یادگاری تصویرسٹاک ہوم گوردوارہ کی کمیٹی کے ارکان کو پیش کی-

مزید :

بین الاقوامی -تارکین پاکستان -