ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے خلاف مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی اپیلیں ، اب تک کیا پیشرفت ہوئی؟

ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے خلاف مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی اپیلیں ، اب تک ...
ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے خلاف مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی اپیلیں ، اب تک کیا پیشرفت ہوئی؟

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے خلاف مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفد ر اعوان کی اپیلوں پر سماعت 23ستمبر تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے خلاف مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفد ر اعوان کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔لیگی نائب صدر مریم نواز عدالت میں پیش ہوئیں اورروسٹرم پر آ  کر کہا کہ میرے وکیل امجد پرویز نے کیس کی مزید پیروی سے معذرت کرلی ہے ، کیس کو میرٹ پر جانے سے پہلے اور حقائق بھی سامنے لانا چاہتی ہوں۔

عدالت نے ریمارکس دیےکہ جب تک امجد پرویز خود وکالت نامہ واپس نہیں لیتے ہمارے لئے وکیل ہیں،آپ کا حق ہے جسے بھی نیا وکیل کریں اور یہ بھی آ پ کا حق ہے جو بھی نئی درخواست دائر کریں یا حقائق سامنے لائیں۔آئندہ سماعت پر آپ کے وکیل پیش ہو کر وکالت نامہ واپس لے سکتے ہیں۔

مریم نواز نے استدعا کی کیس سے متعلق حقائق پر مشتمل درخواست تیار کرنے کے لئے وقت چاہیے، جس پر جسٹس عامرفاروق نے استفسار کیا کہ آپ کو تیار ی کے لئے کتنا وقت چاہئے ؟ ، مریم نواز نے بتایا کہ مجھے ایک ماہ کا وقت چاہئے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آدھا سنا ہوا کیس ہے اور ابھی کسی نے وکالت نامہ واپس نہیں لیا اس لئے اتنے وقت کے لئے موخر نہیں کرسکتے۔

بعدازاں اسلام آبا د ہائی کورٹ نے مریم نواز کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں وکیل کرنے کے لئے 23ستمبر تک کا وقت دیا اور اپیلوں پر مزید سماعت ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -