’کچھ افراد میں کوروناکی ہر قسم کے خلاف مدافعت پیدا ہو گئی ‘ نئی تحقیق میں خوشگوار انکشاف

’کچھ افراد میں کوروناکی ہر قسم کے خلاف مدافعت پیدا ہو گئی ‘ نئی تحقیق میں ...
’کچھ افراد میں کوروناکی ہر قسم کے خلاف مدافعت پیدا ہو گئی ‘ نئی تحقیق میں خوشگوار انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )  سائنسی تحقیق کے نتیجے میں انکشاف ہوا ہے کہ کچھ لوگوں میں کورونا وائرس کی ہر قسم کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہو گئی ہے جو انہیں محفوظ رکھتی ہے ۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے راکفیلر یونیورسٹی امریکہ کی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مضبوط مدافعت والے افراد کے جسم میں اینٹی باڈیز کی مقدار عام لوگوں سے کہیں زیادہ ہے جو کورونا کی خطرناک ترین شکل کا بھی مقابلہ کر سکتی ہیں ۔

امریکی ادارے نیشنل پبلک ریڈیو ( این پی آر) کے مطابق وائرولوجسٹ پال بیانیاس نے کہا کہ ہماری تحقیق کے مطابق ایسی مدافعت رکھنے والے کورونا وائرس کی کسی بھی شکل کو شکست دینے کی اہلیت رکھتے ہیں ۔پچھلے ماہ انٹرنیٹ پر شائع ہونے والی اس مطالعاتی تحقیق میں بیانیاس اور ان کے ساتھیوں نے مضبوط مدافعت والے افرادکے اجسام میں موجوداینٹی باڈی کا ٹیسٹ لیا تو وہ کرونا وائرس کی تمام موجود تغیرات کو بآسانی قابو میں کرنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

تحقیق کے مطابق امکان کیا جا رہا ہے کہ ایسے افراد سارس وائرس سے جڑی کسی بھی بیماری سے محفوظ ہیں ، یہ اینٹی باڈیز یا سپر ہیومن مدافعتی نظام ان افراد میں پایا گیا ہے جنہیں گزشتہ سال کرونا وائرس لاحق ہوا تھا اور انہیں اس سال کرونا کی ویکسین لگائی گئی ہے۔