”ہمیں پارٹی کو دوبارہ اس مقام پر لانا پڑے گا جب آپ اگر اعلان کر دیتے کہ شہربند ہو گا تو۔۔“ایم کیوایم رہنما عامر خان نے بڑا اعلان کر دیا

”ہمیں پارٹی کو دوبارہ اس مقام پر لانا پڑے گا جب آپ اگر اعلان کر دیتے کہ ...
”ہمیں پارٹی کو دوبارہ اس مقام پر لانا پڑے گا جب آپ اگر اعلان کر دیتے کہ شہربند ہو گا تو۔۔“ایم کیوایم رہنما عامر خان نے بڑا اعلان کر دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایم کیوایم کے رہنما عامر خان نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پارٹی کو دوبارہ اس مقام پر لے جانا ہو گا جب آپ سے کوئی آنکھ ملا کر بات نہیں کر سکتا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے رہنما عامر خان نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان اور اس کے ذمہ داران یہاں موجود ہیں ، غلطیاں بہت ہوئی ہیں ماضی میں ،میں اس کی تفصیل میں نہیں جا رہا ، ایم کیوایم نے پارٹی کو بچایا بھی ہے اور زندہ بھی رکھاہے ۔، ہمیں اس پارٹی کو دوبارہ اسی مقام پر لے جانا ہے جس مقام پر یہ تنظیم پہلے کبھی تھی ، اس وقت آپ سے کوئی آنکھ ملا کر بات نہیں کر سکتا تھا ، آپ اگر اعلان کر دیتے تھے کہ کل شہر بند ہو گا تو کل شہر بند ہوتا تھا ، ہمیں اب اس طرف جانا پڑے گا ، اس کے بغیر اب مسائل حل نہیں ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -