اعجاز جاکھرانی کی نیب میں طلبی، عدالت نے احتساب بیورو کو گرفتاری سے روک دیا

اعجاز جاکھرانی کی نیب میں طلبی، عدالت نے احتساب بیورو کو گرفتاری سے روک دیا
اعجاز جاکھرانی کی نیب میں طلبی، عدالت نے احتساب بیورو کو گرفتاری سے روک دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جاکھرانی کوایک اور کیس میں تحقیقات کے لئے طلب کرلیا۔ دوسری جانب پی پی رہنما کے ممکنہ گرفتار ی سے بچنے کےلئے رجوع پر عدالت کی جانب سے نیب کو گرفتاری سے روک دیا گیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے اعجاز جاکھرانی کی پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کر تے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیاجبکہ عدالت نے چیئرمین نیب اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 23ستمبر کو جواب بھی طلب کرلیاہے۔

خیال رہے کہ نیب کی جانب سےمشیرجیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -