اکتوبر 2022سے قبل الیکشن کی پیشگوئی کردی گئی

اکتوبر 2022سے قبل الیکشن کی پیشگوئی کردی گئی
اکتوبر 2022سے قبل الیکشن کی پیشگوئی کردی گئی

  

عمرکوٹ (سید  ریحان شبیر )وزیراعلیٰ سندھ کے صوبائی مشیر زراعت منظور وسان نےکہا کہ وہ آنےوالے وقت "2022" میں اکتوبر سےپہلے الیکشن ہوتےدیکھ رہے نئی بننےوالی حکومت میں وہ موجودہ وزیراعظم کو نہیں دیکھ رہےہیں منظور وسان کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی اور اےاین پی کےبغیر پی ڈی ایم نامکمل ہے پی ڈی ایم کی اعلیٰ قیادت کو ہم سے معافی مانگنی چاہیے ۔

صوبائی مشیر زراعت منظور وسان نےآج عمرکوٹ میں میڈیا سےبات چیت اور کھلی کچہری سےخطاب کرتےہوئے کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ کےعوام کی بےلوث خدمت کررہی ہے ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے حکم پر سندھ حکومت کے صوبائی وزراء مشیر عوام کے مسائل کےحل کے صوبے کے مختلف اضلاع میں کھلی کچہری منعقد کررہے ہیں ، پہلی ابتداء آپ  کےشہرمیں کی گئی  ہےتاکہ عوام کے مسائل عوام کی دہلیز پر حل کیےجائیں ۔

کھلی کچہری میں عوام نے صوبائی مشیر کےسامنے مسائل اور شکایتوں کے انبار لگادیے ، صوبائی مشیر منظور وسان کے مسائل کےحل کےلیے افسران کو بروقت کارروائی کے احکامات دیے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خوابوں کے بادشاہ منظور وسان نے  کہا کہ وہ  دیکھ رہےہیں کہ سال "2022" اکتوبر میں ملک میں الیکشن ہونگے ، وہ اس الیکشن کے بعد بننے والی حکومت میں موجودہ وزیراعظم عمران خان کو نہیں دیکھ رہے ۔

بلاول بھٹو کے حوالے سے منظور وسان کا کہناتھا کہ انشاءاللہ بلاول بھٹو ضرور ایک دفعہ وزیراعظم بنیں گے ، آنے والا وقت پیپلزپارٹی کاہے ، پیپلزپارٹی ہی عوام کی جماعت ہےجو شہید  بینظیر بھٹو کے نظریات و افکار پر عمل پیرا ہے ۔ صوبائی مشیر زراعت کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم عمران کو کسی نے غلط فہمی ذہین میں بٹھائی ہےکہ وہ عوام میں مقبول ہیں ،  عمران خان جب عوام میں جائیں گے تو انہیں اپنی مقبولیت کا اندازہ ہوجائے گا ۔

میڈیا کےایک سوال کے جواب میں منظور وسان کاکہناتھاکہ پی ڈی ایم رہی نہیں ہے ، پی ڈی ایم سے اےاین پی اور پیپلزپارٹی کے علیحدہ ہونے سے پی ڈی ایم نامکمل ہے ۔ پی ڈی ایم کی قیادت کو ہم سے معافی مانگنی چاہیے۔ 

صوبائی مشیر نے کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سنے ، عوام نے گاؤں گوٹھوں میں اسکول کے قیام ،سیوریج ،زرعی پانی کی قلت ،سوئی گیس ،تعلیم ،صحت کے متعلق شکایتوں اور مسائل کے انبار لگادیے ، کھلی کچہری میں ڈی جی زراعت سمیت مختلف محکموں کے افسران  اور عوام کی بڑی تعداد نے  شرکت کی ۔  صوبائی مشیر زراعت کے ہمراہ ایم پی اے سید امیر علی شاہ ،ایم پی اے قاسم سراج سومرو وزیراعلیٰ سندھ کےمعاون خاص پونجو مل ،ڈاکٹر سید نور علی شاہ بھی موجود  تھے .

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -