والٹن ایئر پورٹ اراضی پر کمرشل پلاٹوں کی نیلامی روکنے کی درخواست مسترد،لاہورہائی کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا

والٹن ایئر پورٹ اراضی پر کمرشل پلاٹوں کی نیلامی روکنے کی درخواست ...
والٹن ایئر پورٹ اراضی پر کمرشل پلاٹوں کی نیلامی روکنے کی درخواست مسترد،لاہورہائی کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہائی کورٹ نے والٹن ایئر پورٹ اراضی پر کمرشل پلاٹوں کی نیلامی روکنے کی درخواست مسترد کردی۔عدالت عالیہ کی جانب سے نیلامی کے خلاف متفرق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے آٹھ صفحات پر مشتمل تحریری  فیصلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے لاہور سینٹر ل بزنس اتھارٹی کے ذریعے پاکستان میں غربت کم کرنے اور کاروبار کو فروغ دینے کا منصوبہ بنایا ہے ، کسی بھی واضح غیر قانونیت نہ ہو نے پر عدالت کی مداخلت حکومت کی جانب سے کاروبار کو فروغ دینے کے لئے کئے گئے اقدامات کو بری طرح متاثر کرے گی۔ آئین کے آرٹیکل199کے تحت عدالت اس میں مداخلت نہیں کرسکتی ۔

فیصلے کے مطابق درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیا ر کیا گیا تھا کہ والٹن ایئرپورٹ ایک تاریخی ورثہ ہے اور وہا ں پر پراپرٹی ڈیلرز کو پلاٹس فروخت کئے جارہے ہیں اس لئے انہیں فوری طور پر روکا جائے، عدالت نے دائر کی گئی درخواست نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے مستر د کردی ہے۔

عدالت کی جانب سے حکم امنتاعی کی درخواست کو خارج کردیا گیا ہے اور یہ کہا گیا کہ عدالت اس معاملے پر معاونت کے لئے صوبائی اوروفاقی حکومت کو نوٹس جاری کررہی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -