آرمی چیف سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات، افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو

آرمی چیف سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات، افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پر ...
آرمی چیف سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات، افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو

  

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے یورپی یونین کے سفیر اندرولا کامینارا نے ملاقات کی ، ملاقات میں افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق یورپی یونین اور پاکستان کے تعلقات کے فروغ سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ، مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یورپی یونین کے سفیر نے افغانستان میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے ،یورپی یونین کے سفیر نے افغانستان سے پاکستان کے زیر انتظام کامیاب انخلاءکو سراہا ۔

مزید :

اہم خبریں -