چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچوں کو رنگارنگ کہانیاں سنانے کا ایسا شاندارا انتظام کرلیا گیا کہ جان کر آپ کو بھی خوشی ہوگی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچوں کو رنگارنگ کہانیاں سنانے کے لیے کتاب گاڑی کا انتظام کیا گیا ہے۔
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر ادارہ تعلیم و آگاہی کی جانب سے کتاب گاڑی پر کہانیاں سنا نے کا اہتمام کیا گیا۔ کتاب گاڑی پر ادارہ تعلیم و آگاہی کی جانب سے بچوں اور بچیوں کو دلچسپ اور سبق آ موز کہانیاں سنائی گئیں۔ بعد ازاں ادارہ تعلیم و آگاہی کی ٹیم کو چائلڈ پروٹیکشن سکول اور ہاسٹلز کا دورہ بھی کروایا گیا۔ بیورو میں مقیم بچے کہانیوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ بچوں نے چئیرپرسن سارہ احمد کا کتاب گاڑی کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچوں کو رنگارنگ اور سبق آموز کہانیاں سنانے کے لیے کتاب گاڑی کا اہتمام کیا گیا۔والدین کے سائے اور زندگی کی دیگر سہولتوں سے محروم ان بچوں کی تعلیم اور تفریح کے لیے یہ ایک اچھا اقدام ہے۔#Lahore pic.twitter.com/PzAJIAi8ZQ
— Muhammad Umair (@MohUmair87) September 8, 2021