سسرالیوں کے تشدد سے بہو جان کی بازی ہارگئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے بہو جان کی بازی ہار گئی۔
تفصیلات کے مطابق 18سالہ منیزہ کہ شادی ایک ماہ قبل معراج نامی شخص کی ساتھ ہوئی تھی۔منیزہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ خاوند سمیت سسرال والے منیزہ پر تشدد کرتے تھے ۔گزشتہ روز متوفی منیزہ کے سسرالیوں نے موت کی خبر دی۔منیزہ کی گردن اور چہرے پر تشدد کے نشانات پائے گیے ۔شک ہے کہ سسرالیوں نے منیزہ پر تشدد کیا اور زہریلی چیز دیکر مارا ہے ۔متاثرہ اہلخانہ کی درخواست پر جنوبی چھاؤنی تھانے میں متوفیہ کی خاوند اور سسرالیوں پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔متوفیہ منیزہ کے والد منیر کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان تاحال فرار ہیں،گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے شوہر،دیور اور ساس کے خلاف درج کیا گیا ہے۔