جنوبی پنجاب میں نوجوان کی ناک اور کان کاٹ دیے گئے، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا

جنوبی پنجاب میں نوجوان کی ناک اور کان کاٹ دیے گئے، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی ...
جنوبی پنجاب میں نوجوان کی ناک اور کان کاٹ دیے گئے، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا
سورس: File/Pixabay

  

مظفر گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں غیرت کے نام پر ایک نوجوان کے کان اور ناک کاٹ دی گئی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق یہ افسوسناک واقع تحصیل علی پور کے موضع ڈھاکہ میں پیش آیا جہاں اسلم نامی نوجوان کو کالا قرار دے کر اس کے کان اور ناک کاٹ دی گئی۔ نوجوان کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔

متاثرہ نوجوان کے مطابق 6 ستمبر کو ایک پنچایت ہوئی تھی جس میں وہ اپنے صفائی پیش کرچکا ہے لیکن اس کے باوجود اس کے ساتھ یہ سلوک کیا گیا۔ پولیس نے یونس، یوسف، باقر اور ہاشم سمیت چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -مظفرگڑھ -