نئے آئی جی پنجاب نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی پولیس افسران کو بڑا ٹاسک سونپ دیا

نئے آئی جی پنجاب نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی پولیس افسران کو بڑا ٹاسک سونپ دیا
نئے آئی جی پنجاب نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی پولیس افسران کو بڑا ٹاسک سونپ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی پنجاب راؤ سردار نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے پنجاب پولیس کی  کمان سنبھالنے کے بعد سی پی او میں پہلی میٹنگ اورویڈیو لنک کے ذریعے  آر پی اوز، ڈی پی اوز کانفرنس کی صدارت کی۔کانفرنس کے دوران افسران سے گفگتو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ظالم کا ہاتھ روک کر مظلوم کا دست و بازو بننا میری پالیسی کا بنیادی حصہ ہے۔میری کوئی ذاتی پسند یا نا پسند نہیں جو اچھا کام کرے گا وہی میرا فیورٹ ہوگا۔ سات دنوں کے اندر اند رصوبے کے تمام اضلاع کے تھانوں میں بیٹ سسٹم کو فعال کیا جائے۔جو پولیس افسر قبضہ گروپوں کی سرپرستی، معاونت اور پارٹنرشپ میں ملوث پایا گیاوہ محکمہ میں نہیں رہے گا  ۔ خواتین، بچوں اوراقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے حکومتی اداروں اور این جی اوز کے ساتھ مل کر ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ پولیس کو فورس سے پبلک سروس میں تبدیل کرنا اورتھانوں کی ورکنگ کو بہتر سے بہتر بنانا میری اولین ترجیح ہے۔
انکا کہنا تھا کہ تھانے کی اصلاح کرکے ہی ہم شہریوں کے مسائل بغیر کسی سفارش اور میرٹ کے مطابق انکی دہلیز پر حل کرسکتے ہیں۔ افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں نکلیں کیونکہ فیلڈ کمانڈر سے میری یا میرے نمائندے کی کسی بھی وقت اور جگہ فیلڈ میں آپ سے  ملاقات ہوسکتی ہے کیونکہ جب تک ہم تھانوں پر فوکس نہیں کریں گے پولیس ورکنگ میں بہتری کی توقع نہیں کرسکتے اور تھانوں میں بہتری آپ کے فیلڈ میں رہنے سے ہی ہوسکتی ہے۔ ہر کسی کی عزت نفس کا خیال رکھتا ہوں اور میں یہ توقع کرتا ہوں کہ پنجاب پولیس کا ہر افسر اور جوان شہریوں کی عزت کا خیال رکھتے ہوئے ان سے بد تمیزی یا بد کلامی سے دور رہے گا ۔