54 سالہ خاتون کے پیٹ میں درد، ہسپتال گئی تو ڈاکٹرز کا ایسا انکشاف کہ بڑا جھٹکا لگ گیا

54 سالہ خاتون کے پیٹ میں درد، ہسپتال گئی تو ڈاکٹرز کا ایسا انکشاف کہ بڑا جھٹکا ...
54 سالہ خاتون کے پیٹ میں درد، ہسپتال گئی تو ڈاکٹرز کا ایسا انکشاف کہ بڑا جھٹکا لگ گیا

  

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان میں ایک خاتون شدید پیٹ درد اور بخار کی شکایت کے ساتھ ہسپتال گئی۔ جہاں ڈاکٹروں نے ٹیسٹ کرنے کے بعد ایسا انکشاف کیا کہ خاتون کھسیانی ہو کر رہ گئی۔ دی سن کے مطابق اس 54سالہ خاتون نے 20سال قبل مانع حمل ’کوائل‘ جسم میں رکھوائی تھی اور پھر اسے نکلوانا یا تبدیل کرانا بھول گئی۔ اس کوائل کی وجہ سے اس کے جسم میں ایک بہت بڑا گومڑ بن گیا تھا جو اس کے پیٹ درداور بخاروغیرہ کا سبب تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس خاتون کا علاج جاپان کے شہر اوکیناوا کے ناکاگامی ہسپتال میں کیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ یہ کینسر زدہ گومڑ خاتون کے لیے موت کا سبب بھی بن سکتا تھا تاہم اس کی خوش قسمتی کہ ابھی کینسر زیادہ نہیں پھیلا تھا۔ کوائل اس گومڑ کے اندر چھپ چکی تھی جس کا پتا چلانے کے لیے ہمیں کئی طرح کے ٹیسٹ اور سکین کرنے پڑے۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ”خواتین جب حیض کی عمر سے نکل جاتی ہیں تو انہیں اپنے جسم میں موجود مانع حمل کوائل بھی نکلوا دینی چاہیے اور اگر حیض کی عمر بھی ہو تو کوائل کو مقررہ مدت بعد تبدیل کروانا لازمی ہوتا ہے۔ بصورت دیگر یہ سنگین نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -