خواتین کیلئے بچوں کی پیدائش اور پرورش کے دوران سب سے بڑے چیلنجز کیا ہوتے ہیں؟ سروے کے حیران کن نتائج سامنے آگئے

خواتین کیلئے بچوں کی پیدائش اور پرورش کے دوران سب سے بڑے چیلنجز کیا ہوتے ہیں؟ ...
خواتین کیلئے بچوں کی پیدائش اور پرورش کے دوران سب سے بڑے چیلنجز کیا ہوتے ہیں؟ سروے کے حیران کن نتائج سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) حالیہ دنوں ایک تحقیقاتی سروے کیا گیا جس میں خواتین سے بچوں کی پیدائش اور پرورش کے حوالے سے انہیں درپیش آنے والے سب سے بڑے چیلنج کے بارے میں پوچھا گیا اور خواتین نے اس کے کچھ ایسے جوابات دیئے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ دی سن کے مطابق اس سروے کے نتائج کے مطابق بچے کی پیدائش کا عمل خواتین کے نزدیک چیلنج کی حیثیت نہیں رکھتا۔ تاہم اس عمل کے بعد ریکور کرنا زیادہ تر خواتین کے لیے سب سے بڑا چیلنج تھا۔ ہر 10میں سے 7خواتین نے کہا کہ ماں بننے کے عمل کے بعد جذباتی لحاظ سے ریکور کرنا ان کے لیے سب سے بڑا چیلنج تھا۔
نتائج میں معلوم ہوا کہ ایک تہائی کے لگ بھگ خواتین بچے کی پیدائش کے بعد ڈپریشن کا شکار ہوتی ہیں۔ تاہم یہ ڈپریشن عارضی ہوتا ہے اور کچھ عرصے بعد خواتین صحت مند ہو جاتی ہیں۔ اوسط خواتین نے اعتراف کیا کہ انہیں بچے کی پیدائش کے بعد لاحق ہونے والی ڈپریشن سے نکلنے میں تین ماہ کا عرصہ لگا۔ 53فیصد خواتین نے اعتراف کیا کہ بچے کی پیدائش کے بعد مزاج کا پل پل بدلناان کے لیے بڑا چیلنج تھا۔ 50فیصد نے خود کو بے یارومددگار محسوس کرنے اور 42فیصد نے پچھتاوے کو بڑا چیلنج قرار دیا۔ 52فیصد نے اپنے وزن میں تبدیلی اور 45فیصد نے بچے کو اپنا دودھ پلانا سب سے بڑا چیلنج قرار دیا۔ ایسی خواتین صفر کے قریب تھیں جنہوں نے بچے کی پیدائش کے عمل کو چیلنج قرار دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -