چین نے افغانستان کیلئے اتنی بڑی امداد کا اعلان کردیا کہ امریکہ بھی سوچ میں پڑ جائے

چین نے افغانستان کیلئے اتنی بڑی امداد کا اعلان کردیا کہ امریکہ بھی سوچ میں پڑ ...
چین نے افغانستان کیلئے اتنی بڑی امداد کا اعلان کردیا کہ امریکہ بھی سوچ میں پڑ جائے
سورس: Wikimedia Commons

  

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین نے افغانستان کیلئے اجناس ، ادویات اور ویکسین کی صورت میں  بڑی امداد کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے چین کی جانب سے افغانستان کو تین کروڑ 10 لاکھ ڈالر مالیت کی اجناس امداد کی صورت میں فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ افغانستان کو موسمِ سرما کیلئے ضروری سامان، ادویات اور ویکسین بھی دی جائے گی۔

خیال رہے کہ طالبان نے 15 اگست کو کابل پر قبضہ کرنے کے بعد گزشتہ روز عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ 

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -بین الاقوامی -