کتنے فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ تحریک انصاف حکومت اپنے 5 سال پورے کرے گی؟ سروے کا ایسا نتیجہ کہ عمران خان مسکرا اٹھیں

کتنے فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ تحریک انصاف حکومت اپنے 5 سال پورے کرے گی؟ ...
کتنے فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ تحریک انصاف حکومت اپنے 5 سال پورے کرے گی؟ سروے کا ایسا نتیجہ کہ عمران خان مسکرا اٹھیں

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)70فیصد پاکستانیوں نے تحریک انصاف کی حکومت کے پانچ سال مکمل کرنے کی امید ظاہر کر دی۔ دی نیوز کے مطابق اس حوالے سے گیلپ پاکستان کی طرف سے ایک سروے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس سروے میں پاکستانی شہریوں سے کئی سوالات پوچھے گئے۔ ان سوالات کے جواب میں 69فیصد افراد نے کورونا وائرس کی وباءکے ہنگام حکومتی کارکردگی کو بہتر قرار دیا۔ 58فیصدلوگ خارجہ پالیسی پر حکومتی کوششوں پر مطمئن نظر آئے۔

سروے میں 70فیصد لوگوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی۔ 45فیصد شہری معیشت کی بہتری کے لیے کی جانے والی حکومتی کوششوں پر مطمئن اور 44فیصد غیرمطمئن پائے گئے۔ 48فیصد نے کرپشن کے خاتمے کے مشن میں حکومت کو کامیاب اور 40فیصد نے ناکام قرار دیا۔ حکومت کی 3سالہ کارکردگی پر 48فیصد لوگ خوش اور 45فیصد ناراض نظر آئے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -