آدمی نے محبوبہ کا سر پتھر سے کچل کر اسے موت کے گھاٹ اتاردیا، پھر لاش کے ساتھ کیا کرتا رہا؟ ایسا انکشاف کہ روح کانپ اٹھے 

آدمی نے محبوبہ کا سر پتھر سے کچل کر اسے موت کے گھاٹ اتاردیا، پھر لاش کے ساتھ ...
آدمی نے محبوبہ کا سر پتھر سے کچل کر اسے موت کے گھاٹ اتاردیا، پھر لاش کے ساتھ کیا کرتا رہا؟ ایسا انکشاف کہ روح کانپ اٹھے 

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک سفاک شخص نے اپنی محبوبہ کا سر پتھر سے کچل کر موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ انسانیت سوز واردات بھارتی ریاست مدھیاپردیش کے شہر جبل پور میں ہوئی۔ ملزم کی شناخت پپو گادھیوال کے نام سے ہوئی ہے جو واردات کے بعد فرار ہو گیا تاہم بعد ازاں پولیس اسے گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔ پولیس کے مطابق لڑکی کا نام شالنی تھا جس کی لاش قاتل کے گھر سے برآمد ہوئی۔

قاتل نے لڑکی کا سر پتھر مار مار کر کچل ڈالا اور اس کی موت کے بعد اس کے جسم کے پوشیدہ اعضاءپر مرچوں کا پاﺅڈر چھڑکتا رہا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کی لاش کے قریب ایک بھاری پتھر پڑا تھا جس سے اسے قتل کیا گیا۔ اس کے علاوہ وہاں ایک کاغذ بھی موجود تھا جس پر ’پیار میں دھوکا‘ کے الفاظ اور ایک نام ’ویرا‘ لکھا ہوا تھا۔ ویرا مبینہ طور پر وہ شخص تھا جس کے ساتھ شالنی کے تعلقات تھے جن کا اس کے ملزم بوائے فرینڈ کو علم ہو گیا تھا۔ ملزم نے دوران تفتیش لڑکی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ اس نے بتایا کہ اس نے کئی بار شالنی کو ویرا سے بات کرنے سے روکا لیکن وہ باز نہ آئی جس پر وہ طیش میں آ گیا اور اسے قتل کر ڈالا۔

مزید :

بین الاقوامی -