جسمانی تعلق کے دوران لڑکی کو قتل کرنے والے شخص کو کتنی سزا ملی؟ عدالت کا ایسا فیصلہ کہ ہنگامہ برپا ہوگیا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں جنسی تعلق کے دوران گلہ گھونٹ کر لڑکی کو قتل کرنے والے شخص کو 4سال 8ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔دی گارڈین کے مطابق 32سالہ مجرم سام پائبس کا تعلق برطانوی شہر ڈارلنگٹن سے ہے، جسے گزشتہ سال اپنی 33سالہ گرل فرینڈ سوفی موس کو قتل کنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔دوران تفتیش ملزم نے حیران کن انکشاف کیا کہ جنسی تعلق کے دوران اس نے سوفی کی مرضی سے اس کی گردن پر اپنے ہاتھ سے دباﺅ ڈالا تھا تاہم دباﺅ زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی۔
ملزم نے بتایا کہ ”ہاتھ کا دباﺅ زیادہ ہونے پر سوفی بے ہوش ہو گئی، جس پر میں نے اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایاجہاں ڈاکٹر نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔میں نے اسے ارادتاً قتل نہیں کیا۔ہم پہلے بھی جنسی تعلق کے دوران یہ کام کرتے رہتے تھے اور اس روز بھی سوفی نے خود مجھے اپنی گردن پر دباﺅ ڈالنے کو کہا تھا۔“
خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکن سام کو اس قدر کم سزا ملنے پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خواتین کو گلہ گھونٹ کر مارڈالنا اب بھی قانون کی نظروں میں بدقسمت حادثہ قرار پاتا ہے، حالانکہ یہ ایک ہولناک جرم ہے جس پر کڑی سزا دی جانی چاہیے۔