کیا امریکہ طالبان کی حکومت کو قبول کرے گا؟ انٹونی بلنکن نے واضح کردیا

کیا امریکہ طالبان کی حکومت کو قبول کرے گا؟ انٹونی بلنکن نے واضح کردیا
کیا امریکہ طالبان کی حکومت کو قبول کرے گا؟ انٹونی بلنکن نے واضح کردیا
سورس: Twitter

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) طالبان کی نئی حکومت کے قیام کے حوالے سے امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے  امریکی موقف واضح کردیا۔

افغان ٹی وی چینل طلوع نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا سارا دارومدار اس بات پر ہے کہ وہ کیا کرتے ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے اشرف غنی کے فرار میں مدد کی تو اس پر انٹونی بلنکن نے کہا کہ فرار سے ایک رات پہلے اشرف غنی نے کہا کہ وہ آخری دم تک لڑنے کیلئے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز طالبان نے افغانستان میں عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کیا ہے جس کے سربراہ ملا حسن اخوند ہوں گے۔ چین کی جانب سے اس حکومت کی حمایت کی گئی ہے اور ساتھ ہی اس امید کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ افغانستان میں تمام فریقوں کی نمائندہ حکومت قائم کی جائے گی۔

مزید :

بین الاقوامی -