’چین، پاکستان، روس اور ایران  سوچ رہے ہیں کہ اب کیا کریں‘ جوبائیڈن کا افغانستان بارے بڑا بیان آگیا

’چین، پاکستان، روس اور ایران  سوچ رہے ہیں کہ اب کیا کریں‘ جوبائیڈن کا ...
’چین، پاکستان، روس اور ایران  سوچ رہے ہیں کہ اب کیا کریں‘ جوبائیڈن کا افغانستان بارے بڑا بیان آگیا
سورس: File

  

ٹرینٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ چین طالبان کے ساتھ کام کیلئے کوئی نہ کوئی صورت پیدا کرلے گا۔

گزشتہ روز امریکی ریاست نیو جرسی میں طوفان آئیڈا کے حوالے سے سمر سیٹ کاؤنٹی ایمرجنسی منیجمنٹ ٹریننگ اتھارٹی سنٹر میں بریفنگ کے دوران جوبائیڈن نے افغانستان کے حوالے سے بھی بات کی۔ خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق جب جوبائیڈن سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں اس بات پر تشویش نہیں ہے کہ چین طالبان کو فنڈنگ کرسکتا ہے جو کہ امریکی قانون کے مطابق ممنوع ہے۔

اس سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ چین کو طالبان سے حقیقی مسئلہ ہے، اس لیے وہ طالبان کے ساتھ چیزوں کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ ایسا ہی پاکستان، روس اور ایران بھی کررہے ہیں۔ یہ ملک یہ سوچ رہے ہیں کہ اب وہ کیا کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز طالبان نے افغانستان میں عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کیا تھا جس کے سربراہ ملا حسن اخوند کو بنایا گیا ہے۔ چین نے اس حکومت کا خیر مقدم کیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ افغانستان میں تمام فریقوں کی نمائندہ حکومت قائم کی جائے گی۔

مزید :

بین الاقوامی -