پی سی بی اور ٹرانس گروپ انٹرنیشنل نے دوطرفہ ہوم سیریز کے لئے معاہدہ کرلیا

پی سی بی اور ٹرانس گروپ انٹرنیشنل نے دوطرفہ ہوم سیریز کے لئے معاہدہ کرلیا
پی سی بی اور ٹرانس گروپ انٹرنیشنل نے دوطرفہ ہوم سیریز کے لئے معاہدہ کرلیا

  

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹرانس گروپ انٹرنیشنل نے سیزن 22-2021 ءمیں شامل پاکستان کی پانچ ہوم انٹرنیشنل سیریز کے حقوق حاصل کرلیے ہیں،نیوزی لینڈ کی میزبانی سےشروع ہونےوالےاس سیزن میں پاکستان کو انگلینڈ کی مرودں اورخواتین ٹیموں کےعلاوہ ویسٹ انڈیزاور آسٹریلیا کی میزبانی بھی کرنی ہے، ٹرانس گروپ انٹرنیشنل نے پورے سیزن کے لیے گراؤنڈ اور سپانسرشپ کے حقوق حاصل کیے ہیں، سیزن کا آغازرواں ماہ  17 ستمبر سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ سے ہوگا،ٹرانس گروپ کے علاوہ، سرف ایکسل، لائف بوائے اور ٹپال چائے بھی ہوم انٹرنیشنل سیزن میں پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے شراکت دار ہیں۔

 چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ سیریز سے شروع ہونے والے پاکستان کے انٹرنیشنل ہوم سیزن میں شائقینِ کرکٹ کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے،اس سیزن میں پاکستان کو نیوزی لینڈ سمیت، انگلینڈ کی مینز اور ویمنز ، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیموں کی میزبان کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی اور ٹرانس گروپ انٹرنیشنل کی شراکت داری بہت پرانی اور دونوں فریقین کے لیے فائدہ مند رہی ہے، ہم تمام سٹیک ہولڈرز کی مدد سے اپنے پرجوش فینز کو بہترین معیار کے ایونٹس کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

گروپ ڈائریکٹرٹرانس گروپ راؤعمرہاشم کاکہناہےکہ ٹرانس گروپ گزشتہ تین دہائیوں سےپاکستان کرکٹ بورڈ کےساتھ اپنی شراکت داری کو قائم کیےہوئے ہےاور اس شراکت کو مزید بڑھتے ہوئے دیکھ کر مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پی سی بی کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے جو نیوزی لینڈ ، انگلینڈ ، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں اور ہم ان سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ کو ہر طرح کا تعاون فراہم کریں گے۔

مزید :

کھیل -