ایس ای سی پی نے ڈیکلریشن فارم جمع نہ کروانے والی کمپنیوں کو آخری وارننگ جاری کردی

ایس ای سی پی نے ڈیکلریشن فارم جمع نہ کروانے والی کمپنیوں کو آخری وارننگ جاری ...
ایس ای سی پی نے ڈیکلریشن فارم جمع نہ کروانے والی کمپنیوں کو آخری وارننگ جاری کردی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)کی جانب سے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی تمام کمپنیاں جنہوں نے ابھی تک حقیقی ملکیت کا حلف نامہ(ڈیکلریشن فارم)جمع نہیں کروایا ،اُنہیں فارم 45 جمع کروانے کا آخری موقع دیا گیا ہے۔

ایس ای سی پی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وہ تمام  کمپنیاں اور کارپوریٹ ادارے جنہوں نے ابھی تک ڈیکلریشن جسے فارم 45 کہا جاتا ہےسکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں  جمع نہیں کروایا، انہیں جلد از جلد یہ فارم جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے بصورت دیگر فارم نہ جمع کروانے والی کمپنیوں کو بھیجے گئے نوٹس پر قانونی کارروائی شروع کی جائے گی تاہم کمپنیوں کی جانب سے حقیقی ملکیت کا ڈیکلریشن جمع کروانے کے حوالے سے مثبت ردعمل کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ایس ای سی پی کی جانب سے ڈیکلریشن جمع نہ کروانے والی کمپنیوں کو پہلے سے ہی نوٹس بھیجا جاچکا ہے، نوٹس کی تعمیل نہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور ساتھ ہی ایک کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے۔ایس ای سی پی کمپنیوں کو کافی عرصے سے فارم 45 جمع کروانے کی یاد دہانی کرتا رہا ہے اور اس حوالے سے پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے ایک مہم بھی چلائی گئی تھی۔کمپنیوں کے لیے ایس ای سی پی کو فارم 45 جمع کروانے کیلیے آن لائن سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

مزید :

بزنس -