بہن کی شادی میں ایمن خان کا گرمی سے برا حال، تصویر وائرل ہوئی تو دل کی بات بتادی

بہن کی شادی میں ایمن خان کا گرمی سے برا حال، تصویر وائرل ہوئی تو دل کی بات ...
بہن کی شادی میں ایمن خان کا گرمی سے برا حال، تصویر وائرل ہوئی تو دل کی بات بتادی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ منال خان کی شادی کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔ گزشتہ روز اداکارہ کی ڈھولک کی تقریب ہوئی جس میں عزیز و اقارب کے علاوہ شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔ اس تقریب میں منال کی جڑواں بہن اداکارہ ایمن خان بھی موجود تھیں جن کا گرمی نے برا حال کردیا۔

ایمن خان کی سوشل میڈیا پر ایک میم وائرل ہورہی ہے جس میں ان کی دو تصویریں جوڑی گئی ہیں۔ ایک تصویر میں اداکارہ صاف ستھرے نئے کپڑوں میں ترو تازہ چہرے کے ساتھ مسکراتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اس تصویر کو ’جب فنکشن شروع ہوتا ہے‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔ دوسری تصویر میں ایمن خان بے حال نظر آ رہی ہیں ، اس کو ’جب فنکشن ختم ہوتا ہے‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔ یہ تصویریں دیکھ کر بہت سے سوشل میڈیا صارفین ان کا خود سے موازنہ کر رہے ہیں اور اپنی کہانیوں کو بیان کر رہے ہیں۔

ایمن خان کی یہ تصویریں وائرل ہوئیں تو وہ خود میدان میں آگئیں اور اپنے دل کا حال بیان کردیا۔ انہوں نے کہا یہ بالکل درست ہے کہ جب فنکشن شروع ہوتا ہے تو آپ ترو تازہ ہوتے ہیں لیکن اختتام پر آپ کا برا حال ہوجاتا ہے اسی لیے گرمی کے موسم میں شادی نہیں ہونی چاہیے۔

مزید :

تفریح -