بھارت نے ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا ، تین اہم ترین کھلاڑی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام

بھارت نے ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا ، تین اہم ترین کھلاڑی ٹیم ...
بھارت نے ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا ، تین اہم ترین کھلاڑی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام

  

نیودہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے رواں سال کھیلے جانے والے ٹی 20ورلڈکپ کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکواڈ میں کپتان ویرات کوہلی، روہت شرما،کے ایل راہول، سوریا کمار یادیو، رشبا پنت، اشن کشن،ہاردیک پانڈیا، رویندرا جدیجا، راہول چہر، روی چندرا ایشون، ایکسر پٹیل، چکر ورتھے، جسپریت بمرا،محمد شامی اور بنیشور کمار شامل ہیں۔جارح مزاج بلے باز  شیکھر دھون، سپن باؤلر چہل اور کلدیپ یادیو سکواڈ میں جگہ نہ بناسکے ہیں۔ شردل ٹھاکر، شیرس ایئر اوردیپ  چہر کو  ریزرو کھلاڑیوں  کی لسٹ میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ روی چندرا ایشون نے بھارت کی جانب سے اپنا آخری ٹی 20 میچ 2017 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔

مزید :

کھیل -